طالبان نے تین بسوں سے مسافروں کو اغوا کرلیا

IQNA

9:20 - August 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3504994

طالبان نے تین بسوں سے مسافروں کو اغوا کرلیا

بین الاقوامی گروپ: تین بسوں میں سوار سو مسافروں کو قندوز صوبے سے اغوا کیا گیا ہے

طالبان نے تین بسوں سے مسافروں کو اغوا کرلیا

ایکنا نیوز- ترک نیوز ایجنسی اناطولیہ کے مطابق قندوز صوبے کے سیکورٹی افیسر سیف اللہ محزن نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا : خان آباد کے علاقے میں بسوں کو روک کر طالبان نے بسوں میں سوار سو افراد کو اغوا کرلیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد افغان سیکورٹی فورسز آپریشن شروع کرچکی ہیں اور مختلف علاقٰوں میں کارروایی جاری ہیں۔

 

سیف‌الله محزن نے مزید کہا: مسافروں کی بازیابی کے لیے طالبان سے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔/

3740046

نظرات بینندگان
captcha