ھندوستان؛ کتاب «روح قرآن» کی اشاعت

IQNA

ھندوستان؛ کتاب «روح قرآن» کی اشاعت

9:02 - September 04, 2018
خبر کا کوڈ: 3505050
بین الاقوامی گروپ: انڈیا کے شہر حیدرآباد میں تفسیر قرآن کی کتاب «روح قرآن» کی تقریب رونمائی منعقد کی گیی

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «هنس انڈیا» کے مطابق تفسیر قرآن کی کتاب «روح قرآن» بقلم مولانا غیاث احمد راشدی ،اردو زبان میں مرکز مدینه  نامپالی حیدرآباد کے تعاون سے شائع کی گیی ہے۔

 

صفا بیت المعال مرکز کے تعاون سے کتاب کی تقریب رونمائی کی گیی جسمیں مختلف طبقوں کے نمایندے اور علما شریک تھے۔

 

مولف کے مطابق کتاب موضوع کے اعتبار سے ترتیب دی گیی ہے اور عنوان کی مدد سے ہر کویی من پسند موضوع پر تفسیر کا مطالعہ کرسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ «روح قرآن» کی مدد سے نہ صرف معنوی امور میں مدد مل سکتی ہے بلکہ طرز تحریر سے عام زندگی میں بھی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

 

اس کتاب سے نماز جمعہ کے خطباء بھی وعظ کے لیے مدد لے سکتے ہیں

 

«روح قرآن» ۱۳۶۰ صفحات پر مشتمل ہے جو چار سال کی مدت میں مکمل کی گیی ہے اور کتاب کا ہدیہ پانچ سو روپے تعین کیا گیا ہے۔/

3743612

نظرات بینندگان
captcha