
ایکنا نیوز- سی بی سی نیوز کے مطابق سینڈی راس نے تین سال پہلے فیس بک پر مسلم مخالف کمنٹس کے حوالے سے شرمندگی کا اظھار کیا ہے۔
انکا کہنا تھا: توہین پر مسلمانوں سے معافی کا طلبگار ہوں اور آج میرے خیالات اس کے برعکس ہیں۔
نومبر ۲۰۱۵ میں ایک اسلامی مرکز کی تعمیر پر مذکورہ سیاست دان نے کمنٹس میں انہیں بینک چور کے عنوان سے پیش کیا تھا۔
اسلامی مرکز «فورٹ مک موری» نے اس پوسٹ کو توہین آمیز قرار دیا تھا جبکہ نیو ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی اس کمنٹس کی مذمت کی تھی ۔/