سعودی عرب؛ چالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

سعودی عرب؛ چالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز

9:25 - October 05, 2018
خبر کا کوڈ: 3505177
بین الاقوامی گروپ: حسن قرآت، حفظ اور تفسیر قرآن کے چالیسویں مقابلے مدینہ منورہ میں شروع ہوچکے ہیں

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے nafeza2world؛ کے مطابق «ملک عبدالعزیز» کے عنوان سے حسن قرآت، حفظ اور تفسیر قرآن کے چالیسویں مقابلے مدینہ منورہ میں تین دن تک جاری رہیں گے۔

 

مقابلوں میں بیاسی ممالک سے ۱۱۵ حفاظ اور قراء شریک ہیں جبکہ مقابلوں میں حفظ کل قرآن، تلاوت تجوید کے ہمراہ حفظ پندرہ پارے، حفظ پانچ پارے شامل ہیں۔ ان مقابلوں میں غیر اسلامی ممالک سے بھی طلبا شرکت کررہے ہیں۔

 

مقابلے کے پہلے مرحلے میں جن طلبا نے ۸۰ فیصد نمبر حاصل کرلیے ہیں انکے درمیان اگلا مرحلہ مسجد النبی میں منعقد ہوگا جنکے درمیان پوزیشن ہولڈرز کے فیصلے ہوں گے۔

 

پہلے مرحلے میں شیخ عبدالله بن احمد الفقیه، ولید بن حزام العتیبی اور عبدالله بن عطاء الله الحسینی  ججز کے فرایض انجام دیں رہے تھے۔/

3752711

نظرات بینندگان
captcha