غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق

IQNA

غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق

12:14 - October 06, 2018
خبر کا کوڈ: 3505184
بین الاقوامی گروپ: غزہ کی سرحد پر ہونے والی تازہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز- پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فائرنگ سے 12 سالہ فارس حفیظ اور 24 محمود اکرم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز کی شیلنگ سے 376 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

اشرف القدرہ نے بتایا کہ جمعہ کی شب فلسطینی مظاہرین نے احتجاجاً ٹائر جلائے اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا لیکن اسرائیلی فوجیوں نے جواب میں نہتے فلسطینیوں پر آنسو گیس اور گولیاں برسا دیں۔

نہوں نے مزید بتایا کہ آنسو گیس سے متاثرہ 192 مظاہرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 126 افراد زخمی ہوئے جس میں سے 7 کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسیطنی ایمبولینس پر براہ راست آنسو گیس سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

دوسری جانب جبالیا پناہ گزین کیمپ میں مقامی صحافی محمد ہزمین کے سر پر آنسو گیس شیل لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

 

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی قبضے کے خلاف 30 مارچ سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے تقریباً 200 فلسطینی جاں بحق اور 21 ہزار 600 مظاہرین زخمی ہوچکے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha