
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «العهد» کے مطابق مارک لوکوک ے سلامتی کونسل کے نام میں ایک پیغام میں یمن کی بگڑتی صورتحال پر تشویش اظھار کرتے ہوئے لکھا : یمن کے ۷۵ فیصد عوام یعنی ۲۲ ملین افراد کو خوراک کی اشد ضرورت ہیں اور آٹھ ملین کو فوری طورپر امداد درکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ڈپٹی کے مطابق جنگ کی وجہ سے خوراک کا بحران پیدا ہوچکا ہے اور اس ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں ۴۵ فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ ملکی کرنسی کی قیمت ۴۷ فیصد گرچکی ہے۔
انکا کہنا تھا: یمن میں انسانی تاریخ کا بدترین المیہ جنم لے رہا ہے اور اس وقت دو سو انسانی حقوق کی تنظمیں اقوام متحدہ کے زریعے سے امدادی پروگراموں کی معاونت کررہی ہیں۔
لوکوک نے پیغام میں بحران کے خاتمے کے لیے مالی امداد کو ناگزیر قرار دیا ۔/