حشدالشعبی؛ داعش کے مقابلے سے لیکر زایرین کی خدمت رسانی تک

IQNA

حشدالشعبی؛ داعش کے مقابلے سے لیکر زایرین کی خدمت رسانی تک

8:01 - October 27, 2018
خبر کا کوڈ: 3505274
بین الاقوامی گروپ- رضا کار فورس حشدالشعبی نے داعش کو شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ اربعین میں بھی وہ اہم خدمات انجام دے رہی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عشق و محبت اور جلوہ بندگی سے سرشار چہلم امام کا اجتماع بلاشہ تاریخ بشر کا خوبصورت ترین عظیم اجتماع بنتا جارہا ہے۔

امام حسین (ع) کے چہلم میں لوگ بلاتعصب خدمت و محبت کا مشاہدہ کرتے ہیں اور ایک بہترین حقایق سے آشنا ہوجاتے ہیں۔

 

 

آپ دنیا کے کسی ملک سے تعلق رکھتے ہوں لیکن جب کربلا کا سفر کرتے ہیں تو اهل بیت(ع) کی محبت سے  زبان عشق سے یہاں آپ آشنا ہوجاتے ہیں۔

 

عراقی عوام مالی مشکلات کے باوجود جس جذبہ محبت سے خدمت کرتے ہیں وہ دنیا میں بے نظیر ہے۔

 

مختلف شہروں کے لوگ زایرین کو بلاتعصب رنگ و نسل و مذہب کے انہیں گھروں میں لے جاتے ہیں اور ایسی خدمت کرتے ہیں کہ آپ داد دیے بغیر نہیں رہ سکتے اور اس حوالے سے حشد الشعبی کے جوان اور رضاکار پیش پیش ہوتے ہیں۔

 

ایک طرف دہشت گرد تنطیمیں جیسے داعش اور جبھتہ النصرہ کے عناصر ہیں جو لوگوں کو اسلام کا بدترین چہرہ دکھانے کی سازش پر عمل پیرا ہیں تو اس طرف محبت و رحمت اسلامی کے مظاہر کو حشد الشعبی پیش کرتی ہے جنکو دیکھ کر سیرت النبی اور رحمت کے نمونے زہنوں میں گھوم جاتے ہیں۔

 

جی ہاں اسلامی رحمت و محبت کے عملی نمونے کو دیکھنا ہے تو اربعین میں جاکر عراقی عوام کے جذبہ خدمت کو دیکھیے آپ خود تصدیق کرنے پر مجبور ہوں گے۔/

انتهای پیام

حشد الشعبی؛ از مبارزه با داعش تا خدمت به زوار اربعین

حشد الشعبی؛ از مبارزه با داعش تا خدمت به زوار اربعین

حشد الشعبی؛ از مبارزه با داعش تا خدمت به زوار اربعین

حشد الشعبی؛ از مبارزه با داعش تا خدمت به زوار اربعین

3758863

نظرات بینندگان
captcha