قیام حسینی کے موضوع پر مقابلہ منقبت خوانی

IQNA

قیام حسینی کے موضوع پر مقابلہ منقبت خوانی

8:39 - November 10, 2018
خبر کا کوڈ: 3505328
بین الاقوامی گروپ- «بهار شهادت» فیسٹیول کمیٹی کے تعاون سے قیام اور سیرت امام حسین(ع) کے موضوع پر مقابلہ شاعری و منقبت خوانی منعقد کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق «بهار شهادت» فیسٹیول کمیٹی کا کہنا ہے: سیرت امام حسین(ع)، قیام امام ، مقاصد امام اور واقعہ عاشور کے موضوعات پر شعراء سے کلام طلب کیا گیا ہے ۔

 

اعلان کے مطابق کلام چالیس اور بیس مصرے کے درمیان ہونا چاہیے جبکہ عربی زبان میں کلام کو ٹیکسٹ یا آڈیو فارمیٹ ین ارسال کرسکتے ہیں اور کلام کے ساتھ ایڈرس اور موبایل نمبر لکھنا ہوگا۔

 

کمیٹی رکن علی کاظم سلطان کے مطابق کلام تازہ ہونا چاہیے جبکہ ججمنٹ کے لیے ماہرین کلام اور شعراء کی معاونت لی جارہی ہے۔

 

اعلان کے مطابق بہترین کلام کو  ۳ ملین دینار عراقی، دوسرے کو دو ملین اور تیسرے کو ایک ملین دینا دیا جائے گا جبکہ مزید معلومات کے لیے  ۰۰۹۶۴۷۸۰۱۶۷۷۶۴۴ اور ۰۰۹۶۴۷۸۰۱۸۶۳۲۴۱ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ ہرسال «بهار شهادت» فیسٹیول شعبان میں منعقد کیا جاتا ہے جسمیں دنیا کے مختلف ممالک سے ادباء اور دانشوروں کی شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔/

3762368

نظرات بینندگان
captcha