
ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وحدت، ولادت رسول اکرم (ص) اور میلاد امام جعفر صادق(ع) کی مناسبت سے خانہ فرھنگ ایران کے تعاون سے دھلی میں قرآنی مقابلہ شروع کیا گیا ہے جبکہ افتتاحی تقریب میں ایرانی ثقافتی سفیر علی دھگاہی بھی شریک تھے۔
قرآنی مقابلوں میں حفظ و حسن قرائت کے مقابلے شامل ہیں جبکہ ایرانی اور ھندوستان کے قرآنی اساتذہ ججز کے فرایض انجام دیں رہے ہیں۔
ایرانی ججز میں رضا محمد پور اور مهدی عباسی جبکہ قاری نصیرالدین «حیدرآباد» ، محمد عمران اور عزادار عباس بمبئی سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی اساتذہ میں شامل ہیں۔
اختتامی تقریب میں ایران کے سفیر علی چگنی، ایران سفارت کار اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ مقابلوں میں شرکت کے لیے سلیکشن مرحلہ منعقد ہوا تھا جسمیں ہندوستان کے سولہ صوبوں سے ۱۵۵ امیدوار شریک تھے جنکے درمیان تین دن تک مقابلہ جاری رہا ۔/