
ایکنا نیوز- افغان نیوز ایجنسی «آریانانیوز» کے مطابق پاکستانی وزیرخارجہ شاه محمود قریشی کا کہنا تھا: اس وقت افغانستان میں پندرہ ہزار امریکن فوج موجود ہیں جو امن و امان کنٹرول کرنے کے علاوہ مختلف تربیتی اور مشاورتی کاموں میں مدد کررہی ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکن وزارت دفاع کے زرایع کا کہنا ہے کہ سات ہزار فوجیوں کو افغانستان سے نکالا جارہا ہے تاہم رسمی طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ محمود قریشی اس سے پہلے کہہ چکا ہے کہ افغان طالبان کے بہت سے اراکین کو امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے پاکستانی جیلوں سے آزاد کیا جاچکا ہے۔/