ھالینڈ؛ سیاست دانوں کی جانب سے مساجد کی حمایت کا مطالبہ

IQNA

ھالینڈ؛ سیاست دانوں کی جانب سے مساجد کی حمایت کا مطالبہ

8:15 - February 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3505690
بین الاقوامی گروپ- ھالینڈ کے چند ساست دانوں نے شدت پسندوں کے حملوں کے حوالے سے ملک میں موجو د مساجد اور اسلامی مراکز کی سیکورٹی میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ عربی نیوز کے مطابق ھالینڈ کے متعدد سیاست دانوں نے ایمسڑڈیم میں مساجد کی سیکورٹی بڑھانے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ داراحکومت کے ساتھ دیگر شہروں میں بھی مساجد کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

 

ھالینڈ کی پارلیمنٹ میں مسلمانوں کے نمایندے ٹوناهان کوزو کا کہنا تھا: گذشتہ دس سال میں تین سو مساجد پر حملوں کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

 

انہوں نے مساجد اور اسلامی مراکز کی حفاظت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایمسڑڈیم کے ساتھ دیگر شہروں میں بھی انکی حفاظت میں اضافے کی ضرورت ہے۔

 

قابل ذکر ہے اس سے پہلے ایمسڑڈیم کی میر «فمکه هالسما» نے مقامی انتطامیہ کو خط لکھا جسمیں شدت پسندوں کے حملوں کےپیش نظر اسلامی مراکز کی حفاظت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔/

3786321

نظرات بینندگان
captcha