IQNA

9:55 - April 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3505942
بین الاقوامی گروپ- بحرین کے شیعہ رہنما نے منامہ میں تخلیقی Entrepreneurship کانفرنس میں صھیونی شرکت کو ذلت اور شرم آور قرار دیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے lualuatv.com؛کے مطابق شیعہ رہنما آیت‌الله عیسی قاسم کو اس وقت قم میں مقیم ہیں انہوں نے منامہ تخلیقی کانفرنس یں صھیونی شرکت پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ Entrepreneurship نشست میں صھیونی شرکت باعث افتخار نہیں بلکہ ذلت و رسوائی کی سمت ایک قدم ہے۔

 

آیت‌الله قاسم نے مزید کہا: تعلقات بڑھانا دراصل اسرائیلی خوشنودی، امت مسلمہ کی اقدار کو فراموش کرنا اور

اسرائیلی خواہشات کی تکمیل ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ اقدام  اسرائیلی تقاضوں کو پورا کرنا اور اسلامی فرایض سے جان چھڑانا ہے۔

آیت‌الله قاسم نے کہا کہ عربی حکمرانوں کے ضمیر کو کیا ہوگیا ہے کہ خدا اور مومنین کے حوالے سے کسی قسم کا خوف اور احساس باقی نہیں رہا ہے۔

 

قابل ذکرہے کہ Entrepreneurship نشست منامہ میں منعقد کی جارہی ہے جسمیں صھیونیوں کے پچیس افراد کو بھی شرکت کی دعوت دی گیی ہے جنمیں «الی کوهن»، وزیر اقتصاد اسرائیل بھی شامل ہے۔/

3800742

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: