ماسکو کی میزبانی میں افغان امن عمل کیلئے افغان اور طالبان رہنماؤں کے مذاکرات

IQNA

ماسکو کی میزبانی میں افغان امن عمل کیلئے افغان اور طالبان رہنماؤں کے مذاکرات

15:09 - May 29, 2019
خبر کا کوڈ: 3506181
بین الاقوامی گروپ- طالبان نے افغان امن کے لیے غیر ملکی فوج کے افغانستان سے انخلا کو معاہدے کی کامیابی کے لیے لازمی قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق افغانستان میں امن عمل سے متعلق مذاکرات کے لیے روس میں افغان اور طالبان رہنماؤں کی ملاقات ہوئی اور آج مسلسل دوسرے روز بھی ماسکو میں مذاکرات جاری رہیں گے۔

 

افغان میڈیا کے مطابق افغان رہنماؤں کے گروپ کی سربراہی سابق صدر حامد کرزئی اور طالبان وفد کی سربراہی ملا عبد الغنی برادر کررہے ہیں۔

طالبان نے افغان امن کے لیے غیر ملکی فوج کے افغانستان سے انخلا کو لازمی قرار دیا ہے۔

 

یاد رہے کہ ماسکو میں اس سے قبل بھی افغان رہنماؤں اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے جس میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha