بین الاقوامی گروپ ــ عراقی حکومت اور فلاحی اداروں کے تعاون سے عراق کے تاریخی مقامات کی مرمت کے سلسلے میں موصل کی مسجد «النوری» کی تعمیرنو کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- عربنیوزکے مطابق یونیسکو نے اعلان کیا ہے کہ سال ۲۰۱۷ کو مسجد النور جو داعش کے ہاتھوں شہید کی گیی تھی سال نو کے آغاز سے اس کی تعمیر کا عمل شروع ہوگا
یونیسکو کی جانب سے موصل میں آثار قدیمہ اور تاریخی عمارات کی تعمیر و مرمت کے لیے سو ملین ڈالر مختص کیا گیا ہے اور اسی فنڈ سے مسجد النور کے لیے بھی رقم مخصوص کی گیی ہے۔
مسجد النوری جو ٹیڑھی منار کی وجہ سے معروف ہے پیرس اجلاس میں عراقی اور یونیسکو حکام کے درمیان زیر بحث آیا جہاں انکی مرمت و تعمیرو نو کا فیصلہ کیا گیا۔/