ایکنا نیوز- رھبرمعظم کے دفتر سے جاری ٹوئٹرپیغام کے مطابق رھبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران و عراق کے عوام کے دل و جان یکجا ہیں اور خدا پر ایمان کے ساتھ اہل بیت سے محبت و مودت اور مولا حسین سے عشق کا رشتہ مضبوط ہے اور یہ رشتے روز بروز مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔
انکا فرمانا تھا: دشمن دونوں ممالک کے عوام میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم انکی سازش کو کوئی اثر نہ ہوگا۔/