مظاہروں پر آیت‌الله سیستانی کا رد عمل

IQNA

مظاہروں پر آیت‌الله سیستانی کا رد عمل

9:40 - November 01, 2019
خبر کا کوڈ: 3506802
بین الاقوامی گروپ- آیت‌الله العظمی سیستانی نے پیغام میں مظاہرین کی حمایت کرتے ہوئے پرامن حل کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکنا نیوز- السومریہ نیوز کے مطابق شعیہ مرجع تقلید نے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عوام مظاہروں میں مرجع تقلید کا نام لینے سے گریز کریں اور نہ ہی کسی مرجع تقلید کی تصویر اٹھائیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ مرجع تقلید عوامی مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور انکا حق ملنا چاہیے۔

 

مرجع تقلید کے پیغام میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مظاہروں میں عوام کو تقسیم کرنے سے پرہیز کیا جائے۔

 

قابل ذکر ہے کہ ایک مرتبہ پھر جنوبی عراق اور بعض دیگر شہروں میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہرے کیے گیے تاہم ان مظاہروں سے بعض شرپسند ناجائز انداز میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حکومت نے اصلاحات کا وعدہ کیا ہے تاہم ایک بار پھر بعض شہروں میں مظاہرے شروع ہوچکے ہیں۔/

3853701

 

نظرات بینندگان
captcha