ایکنا نیوز کے مطابق فلسطینی مسلم کونسل کے سربراہ «شیخ محمد نمر زغموت» اور عالمی وحدت کانفرنس تہران کے مہمان نے ایکنا نیوز ایجنسی کا دورہ کیا ۔
انہوں نے ایکنا کی قرآنی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا: ہم مسلمان قرآن کے خادم ہیں اور آپ کی کامیابی لیے نیک تمنا رکھتے ہیں۔
لبنان میں مذاہب ڈائیلاگ کے رکن سیدعلی السید قاسم، اور اسلام-مسیحی ڈائیلاگ مرکز «المریمیه» کے رکن جو وحدت کانفرنس میں شریک تھے انہوں نے بھی ایکنا آفس کا دورہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ عالمی وحدت کانفرنس ہفتے کو تہران میں اختتام کو پہنچی تھی جسمیں دنیا کے مختلف ممالک سے علما اور دانشور شریک تھے جنہوں نے وحدت پر تاکید کی۔/