IQNA

9:05 - December 04, 2019
خبر کا کوڈ: 3506930
بین الاقوامی گروپ-«حکمت ملی» پارٹی نے سازشوں کو ناکام بنانے کے حوالے سے قبائل کے کردار کو قابل تعریف قرار دیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «السومریه نیوز» کے مطابق عراقی سیاست دان سیدعمار الحکیم نے قبائل کے اقدام کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فسادات کو جنوبی علاقوں تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا۔

 

انکا کہنا تھا : عراقی قبائل نے غیرت اور خودداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتنوں کی آگ کو شعلہ ور ہونے سے بچا لیا ہے۔

 

سیدعمار الحکیم کا کہنا تھا: بہادر قبایلیوں کو حالات کو بیداری سے بھانپ لیا اور پرامن مظاہرے کی حمایت کرتے ہوئے سازشوں کی ناکامی میں اہم کردار ادا کیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں معاشی اصلاحات کے حوالے سے مظاہروں میں مختلف شہروں میں فسادات رونما ہوئے جنمیں سازشی عناصر کا کردار اہم تھا۔/

3861472

نام:
ایمیل:
* رایے: