کسی مسلمان کو بھارت سے نکالا تو سینے پہ گولی کھاؤں گا

IQNA

کسی مسلمان کو بھارت سے نکالا تو سینے پہ گولی کھاؤں گا

15:50 - December 26, 2019
خبر کا کوڈ: 3507016
بین الاقوامی گروپ-نامور بولی وڈ ریپر اور کمپوزر رفتار نے ایک ویڈیو میں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کی مخالفت کی اور کہا کہ مسلمان، ہندو، عیسائی سب ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق رفتار اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کررہے تھے جہاں اپنی پرفارمنس کے آغاز سے قبل انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ’متنازع شہریت‘ کے قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جبکہ رفتار کو ان کے اس بیان پر سراہا بھی جارہا ہے۔

اس ویڈیو میں رفتار کا کہنا تھا کہ 'ایک بات بالکل صاف بتا رہا ہوں، چاہے کل کیریئر چلے یا نہ چلے، کوئی مسئلہ نہیں، اتنا کمالیا ہے کہ آخر تک بھوکا نہیں مروں گا'۔

اس کے بعد شائقین کو ارشد نامی اپنے باڈی گاڑد سے متعارف کراتے ہوئے کہا کہ 'اس انسان کا نام ارشد ہے، یہ میرا ایسا خیال رکھتا ہے کہ کوئی مجھے دھکا بھی نہیں مار سکتا، اگر کوئی اس کو دیش (بھارت) سے نکالنے کی بات کرے گا تو سامنے گولی کھاؤں گا'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'چاہے ہندو ہو، چاہے سکھ ہو، چاہے عیسائی ہو یا پھر مسلمان، سب ہمارے بھائی ہیں، کسی کو بھی باہر نہیں جانے دوں گا اور اس کے بعد جو میرے کیریئر کا ہوگا وہ تم خود دیکھ لینا، مجھے کوئی پروا نہیں'۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے بھارتی موسیقار کے اس بیان کو خوب سراہا جارہا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha