
ایکنا نیوز- السومریه نیوز کے مطابق آیتالله سیستانی کے بیان میں حشد الشعبی پر حملے کی شدید مذمت کی گیی ہے۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس طرح کے حملوں لیے عراقی حکومت مناسب اقدامات اٹھائے تاکہ دوبار ایسے واقعات رونما نہ ہوسکے۔
آیتالله سیستانی نے عراق کی حاکمیت پر تاکید کرتے ہوئے اس «واضح تجاوز» کی شدید مذمت کی ہے۔
بیان میں کیا گیا ہے کہ عراق کو دوسروں کی جنگ کے لیے مرکز نہیں ہونا چاہیے جہاں دیگر بیرونی طاقتیں ایکدوسرے کا حساب چھکانے کے لیے اقدام کریں۔/