شہید جنرل قاسم سلیمانی سے خداحافظی/ سردار اسلامی: سخت انتقام حتمی ہے

IQNA

شہید جنرل قاسم سلیمانی سے خداحافظی/ سردار اسلامی: سخت انتقام حتمی ہے

9:28 - January 07, 2020
خبر کا کوڈ: 3507067
بین الاقوامی گروپ- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور انکے ہمراہ شہید کو کرمان میں آج سپرد خاک کیا جائےگا

ایکنا نیوز کے مطابق کرمان میں آج بروز منگل مرد مجاہد کی تشییع جنازے کی تیاری مکمل ہو چکی ہے اور کرمان کے غیورعوام سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید حسین پور جعفری کوکرمان کے میدان آزادی میں وداع کررہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کا جسد خاکی اہواز، مشہد، تہران اور قم میں تشییع ہونے کے بعد ان کے آبائی علاقے کرمان پہنچ گیا ہے اور یہاں پر ایران کے اعلی حکام اور سیاسی و عسکری شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔

 

اس سے قبل عراق کے شہروں کاظمین ،بغداد، نجف اشرف اور کربلائے معلی میں شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تشییع جنازہ ہوئی جن میں لاکھوں ایرانیوں، عراقیوں اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

 

سردار سلامی نے خطاب میں امریکہ سے سخت انتقام کی نوید دیتے ہوِئے کہا کہ شہید سلیمانی زندہ جنرل سلیمانی سے زیادہ خطرناک ہے اور سخت انتقام کا وعدہ قطعی ہے ۔

3869821

 

نظرات بینندگان
captcha