IQNA

7:21 - February 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3507228
ایکنا نیوز- اسلامی فلسطینی تنظیم(حماس) نے انقلاب کی سالگرہ پررھبر معظم کے نام مبارکبادی کا پیغام جاری کردیا۔

ایکنا نیوز- نے فلسطینی میڈیا کے حوالے سے اسماعیل هنیه کا پیغام شایع کیا ہے:

«حضرت آیت‌الله سیدعلی خامنه‌ای (حفظه الله)

رهبر معظم انقلاب اسلامی ایران

 

السلام علیکم و رحمه الله و برکاته،

 

اسلامی تحریک حماس کے لیے خوشی کا موقع ہے اور ہم انقلاب اسلامی ایران کی اکتالیسویں سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے آپ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

 

حماس اور فلسطینی عوام اپنے دوست اور برادر ملک ایران کی خوشی میں شریک ہیں اور ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔ ہم مسئلہ فلسطین کے حوالے سے آپ کی حمایت اور مسجد مبارک الاقصی کی بھرپور سپورٹ پر شکرگزار ہیں اور ایران و فلسطین کی دوستی پر تاکید کرتے ہیں۔

 

اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے ہم حماس اور فلسطینی عوام کی جانب سے فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں اورخدا سے آپ کی سلامتی اور ایران کی ترقی اور توفیقات کے لیے دعا گو ہے

 

احترام کے ساتھ اسماعیل هنیه

رھنما اسلامی تحریک حماس»

3878250

نام:
ایمیل:
* رایے: