کورونا وائرس نے جرمنی و برطانوی مساجد میں بحران پیدا کردیا

IQNA

کورونا وائرس نے جرمنی و برطانوی مساجد میں بحران پیدا کردیا

8:12 - April 22, 2020
خبر کا کوڈ: 3507544
تہران(ایکنا) کورونا وائرس سے مساجد بند اور شدید مالی مشکلات سے دوچار ہوچکی ہیں۔

کورونا کی وجہ سے پانچ ہفتے تک بند رہنے کے بعد مساجد کو اخراجات میں شدید مشکلات در پیش ہیں جس پر مجبور ہوکر آن لائن مدد کی درخواست کی جارہی ہے۔

 

برلین میں مسجد دارالسلام مسجد کے امام شیخ محمد طه صبری  کے مطابق آن لاین درخواست پر بہت کم مدد ہوئی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ سخت مشکلات سے مساجد گذر رہی ہیں اور کرایہ نہ دینے کی وجہ سے بعض مساجد بند ہوسکتی ہیں۔

 

مارچ کے وسط سے مساجد میں نماز اور دیگر اجتماعی پروگرامز بند ہوچکے ہیں، جرمنی میں ۱۴۳ هزار کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں اور ۴ هزار چھ سو سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

جرمنی میں بعض اسکولوں کو کھولنے کی اجازت مل چکی ہیں تاہم مساجد، کلیسا اور کنیسه‌ وغیرہ اب تک بند ہیں۔

 

کلیسا کو سالانہ لاکھوں ملین حکومت کی جانب سے فنڈ ملتا ہے تاہم مساجد کو کسی طرح کا فنڈ نہیں ملتا۔

 

جرمنی مسلم کونسل جسکے ذمے ۴۰۰ سو مساجد ہے انہوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ مساجد کی مدد کرے کیونکہ بظاہر لگتا ہے کہ رمضان میں بھی مساجد بند رہیں گی جو مساجد کی آمدنی کا اہم مہنیہ ہے۔

 

صبری کا کہنا تھا کہ ہم دو تہائی اخراجات کے پیسے رمضان کے مہینے میں جمع کرتے ہیں جو اب ممکن نہیں۔

 

برطانوی مساجد کو بھی یہی حال ہے جہاں نمازیوں کے نہ آنے سے انکی درآمد پر برا اثر پڑا ہے۔/

3893294

نظرات بینندگان
captcha