
«عربی 21»، کے مطابق برج خلیفہ کے سامنے دو اسرائیلی رپورٹر کمنڑی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔
صھیونی سرکاری ٹی وی کے رپورٹر«روعی کایس» پروگرام میں عرب دنیا کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کررہا ہے۔
کایس اس کمنٹری میں کہتا ہے: «برج خلیفه دنیا کا سب سے بڑا مینار ہے جسکی لمبائی ۸۰۰ میٹر ہے اور یہ دبئی کی اقتصادی ترقی کی علامت قرار دیا جاتا ہے.»
اسرائیل کے چینل 13 کے رپورٹر«دورون هرمان» بھی پرجوش انداز میں تعلقات کی بحالی کے بعد گفتگو کرتے دیکھائی دیتا ہے۔
هرمان پروگرام میں کہتا ہے کہ وہ امارات- اسرائیل تعلقات کی بحالی پر عوام کی رائے بھی پیش کرے گا۔
صھیونی اخبار «یدیعوت آحارونوت» کے مطابق اسرائیلی ٹوریسم کے اداروں نے دبئی کے سیاحتی مراکز سے رابطہ کیا ہے تاکہ اسرائیلی سیاح دبئی کی سیر کرسکے.
انکا کہنا تھا کہ رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے اس سے پہلے اسرائیلی سیاح غیرملکی پاسپورٹ پر دبئی جاتے تھے مگر اب وہ آسانی سے یہاں کی سیر کرسکتے ہیں۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امارات اور اسرائیل تعلقات بحال کرنے پر متفق ہوگیے ہیں۔
اس اعلان پر مختلف طبقوں کی جانب سے شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور اسکو امت اسلامیہ کے ساتھ بڑی خیانت قرار دیا جاتا ہے./