
ترکی کی مسجد محمدامین کے مینار اور سنٹ جورج مارونی بھی بیروت دھماکے میں متاثر ہوئے ہیں۔
بیروت میں گذشتہ دنوں کے خوفناک دھماکے کی وجہ سے جہاں ہزاروں گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے وہی پر دھماکے کی جگہ سے دو کیلومیٹر دور مذکورہ مسجد و کلیسا کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔
لبنان میں ترک سفیر«هاکان چاکل» نے لبنان کے لیے امدادی سامان بھیجنے کے علاوہ مسجد محمدامین اور جورج مارونی کلیسا کا بھی دورہ کیا۔
«چاکل» نے عیسائی اور مسلمان نمایندوں سے ملاقات میں ان دونوں مقامات کی مرمت سازی پر آمادگی کا اعلان کیا۔
مسجد محمد امین سال ۱۸۵۳ اور سنٹ جورج مارونی کلیسا ۱۸۹۴ کو تعمیر کیے گیے ہیں۔/