آیت اللہ تسخیری کی یاد میں خانہ فرھنگ میں تقریب

IQNA

آیت اللہ تسخیری کی یاد میں خانہ فرھنگ میں تقریب

10:15 - August 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3508127
تہران(ایکنا) اسلام و تشیع کی زبان آیت اللہ تسخیری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ثقافتی مرکز میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے مشیر خاص برائے بین الاقوامی امور، مجمع تقریب مذاھب کی سپریم کونسل کے سربراہ اور اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی آیت اللہ محمد علی تسخیری کی رحلت کی مناسبت سے خانہ فرہنگ ج-ا- ایران - کوئٹہ میں مرحوم کے خدمات اور کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے روح کی ایصال ثواب کیلئے ایک مجلس فاتحہ خوانی اور تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں کوئٹہ کے معروف شیعہ اور سنی علماء اور علمی شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کئے۔

آیت اللہ تسخیری کی یاد میں خانہ فرھنگ میں تقریب

اس موقع پر مولانا قاری عبدالرحمان مسجد سفیر کے خطیب نے مرحوم تسخیری کے یادگار تصاویر دکھائی اور ان کے ساتھ بتائے ہوئے خوشگوار ادوار کا ذکر کیا اور آیت اللہ تسخیری کی خدمات کو سراہا۔

مجلس کے اختتام پر معروف شخصیات نے اپنے تعزیتی پیغام ریکارڈ کرائیں اور آیت اللہ تسخیری کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

آیت اللہ تسخیری کی یاد میں خانہ فرھنگ میں تقریب

نظرات بینندگان
captcha