IQNA

10:52 - September 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3508184
تہران(ایکنا) ڈربن شہر میں مسلمانوں نے اذان پر پابندی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقی شہر ڈربن میں اسلامی مرکز نے اذان پر پابندی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

 

قاضی «سیڈول منگانی» نے ایک شہری کی شکایت پر یہاں پر اذان نشر کرنے پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔

 

«چندرا گیری الوری» جو مسجد کا ھمسایہ ہے انہوں نے شکایت کی تھی کہ یہاں پر اذان سے اسلامی شہر ہونے کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔

 

مذکورہ شکایت پر قاضی نے «مدرسه تعلیم الدین» کو حکم دیا کہ وہ اذان کی آواز باھر نکلنے نہ دیں۔

 

اسلامی مرکز نے متعدد دلائل کے ساتھ درخواست دی ہے کہ اس حکم کو معطل کیا جائے اور دیگر افراد کے حقوق کو بھی مدنظر رکھا جائے۔/

3921558

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: