
رحلت رسول اکرم(ص) اور شهادت امام حسین مجتبی(ع) کی مناسبت سے اهل بیت(ع) اسلامی ثقافتی مرکز میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
مجلس عزا میں کورونا کی وجہ سے اس مرکز میں صرف ۴۰ افراد بشمول مرد و خواتین کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی جنہوں نے پہلے سے رجسٹریشن کررکھا تھا۔
آج رات شهادت امام رضا(ع) کی مجلس منعقد ہوگی جو مقامی وقت کے مطابق سات بجے شروع ہوگی۔
برلین
امام علی(ع) اسلامی مرکز برلین میں بھی گذشتہ رات رحلت رسول مکرم اسلام (ص) شهادت امام حسن مجتبی(ع) اور امام رضا(ع) کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔
مجالس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن اور ماسک لازمی قرار دیا گیا تھا۔
همبرگ
ھمبرگ اسلامی مرکز میں بھی دو روزہ مجالس بمناسبت رحلت نبی مکرم اسلام حضرت محمد(ص) اور انکے نواسوں امام حسن مجتبی اور امام رضا (عليهما السلام) کی شہادت کی مناسبت سے جاری ہیں۔
ہر مجلس میں صرف ساٹھ عزادار شرکت کرسکتے ہیں وہ بھی رجسٹریشن کے ساتھ ممکن ہے۔
سوئیڈن
امام علی (ع) اسلامی مرکز اسٹاک ہوم میں بھی تین روزہ مجالس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو ہفتے تک جاری رہیں گی۔
تلاوت قرآن کریم، زیارات عاشورا، تقاریر، عزاداری اور نوحہ خوانی پروگرام کا حصہ ہے مجالس روزانہ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گی جنمیں صرف ساٹھ افراد کی شرکت کی گنجائش ہے۔
مجالس سے برطانیہ کے حجت الاسلام والمسلمین علی شمالی خطاب اور حسين شيرازى نوحہ خوانی کریں گے۔
ویانا
امام علی(ع) اسلامی مرکز ویانا میں بھی رحلت رسول اکرم(ص) اور شہادت امام حسن مجتبی(ع) کی مناسبت رات سوا سات بجے مجلس ہوگی۔
مرکز کے ڈائریکٹر حجتالاسلام والمسلمین منتظری مجالس سے خطاب کررہے ہیں ، آج رات بھی شهادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے مجلس ہوگی۔/