
مسجد سلیمانیه عثمان بادشاہ سلطان سلیمان قانونی کے حکم سے تعمیر کی گیی جسکا افتتاح ۱۵ اکتوبر ۱۵۵۷ کو کیا گیا تھا۔ مذکورہ مسجد کی خوبصورتی اب بھی برقرار ہے اور اسکو اسلامی فن تعمیر کی یادگار مسجد شمار کی جاتی ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مسجد عثمانی دور کی یادگار ترین مسجا میں سے بہترین مسجد ہے ۔ مسجد سلیمانیه اور اس کے ساتھ ملحقہ کمپلیکس و اسکو کی تعمیر کا آغاز سال ۱۵۵۰ میں شروع کیا گیا اور سات سال کے عرصے میں مکمل ہوا۔
عثمانی دور کے مورخ ابراهیم پچوی کے مطابق اس مسجد کی تعمیر میں ۳۲۰۰ کیلو گرام سونا مسجد کی تزئین و آرائش میں استعمال ہوا ہے تین ہزار پانچ سو تئیس مزدرو اس پر کام کرتے تھے۔
بلا آخر مسجد و سلیمانیہ کمپلیکس سات سال کی محنت کے بعد مکمل کیے گیے اور پندرہ اکتوبر ۱۵۵۷ کو اس کا افتتاح کیا گیا جسمیں سلطان سلیمان قانونی خود بھی شریک تھے ۔/