IQNA

14:30 - October 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3508380
تہران(ایکنا) غزہ میں اوقاف ڈائریکٹر کے مطابق کورونا کے باوجود حفاظ کی تربیت پر کام جاری ہے۔

فلسطین آنلاین کے مطابق غزہ میں اوقاف ڈائریکٹر محمد سالم کا کہنا تھا: وزارت اوقاف فلسطین نے کورونا کے باوجود اچھی پیشرفت کی ہے  اور حفاظ کی تربیت پر کام گذشتہ سال سے بہتر ہوئی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اس سال کئی مقابلے بھی منعقد ہوئے ہیں جنمیں ۱۰ پارے اور ۲۰ پاروں کا حفظ شامل ہے۔

 

محمد سالم کا مزید کہنا تھا: اداره اوقاف کے تحت غزه میں ۷۶ جلسے، ۷۶ مساجد اور دیگر مراکز میں قرآنی نشستین منعقد ہوچکی ہیں

 

انکا کہنا تھا: اداره اوقاف غزہ کے مطابق حفظ میں ۸۶۴ طلبا پانچ اساتذہ کی زیرنگرانی مشغول تحصیل علم ہیں۔

 

محمد سالم کے مطابق آن لائن پروگرام کی تعداد ۶۶ ہوچکی ہے اور ۴۰ حفظ کلاسز بھی آن لاین منعقد ہوچکی ہیں۔

 

ادارہ اوقاف غزه کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا: امسال ۴۶ طلبا حفظ قرآن مکمل کرچکے ہیں جنمیں سے دو جیل سے جبکہ ۱۵ طلباء ۲۰ پارے اور ۱۰۰ طلباء ۱۰ پارے حفظ کرچکے ہیں۔/

3930331

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: