IQNA

9:31 - October 24, 2020
خبر کا کوڈ: 3508391
تہران(ایکنا) شدت پسند گورے اوباشوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے رو برو قرآن مجید نذر آتش کردیا۔

جمعہ کے دن سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں پارلیمنٹ ہاوس کے قریب چند شدت پسند گورے اوباشوں نے قرآن مجید نذر آتش کردیا۔

 

 مسلمان خاتون نے سوشل میڈیا ویڈیو کے زریعے سے جوانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے اقدامات کے لیے کردار ادا کریں۔

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گورا جوان سوئیڈن کا پرچم گردن میں ڈالے قرآن کا نسخہ شہید کررہا ہے۔

 

ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ کہ سوئیڈن کے پولیس اہلکار جو سرکاری عمارات کے دفاع کے لیے وہاں موجود ہیں اس موقع پر خاموشی سے سب کچھ دیکھتے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ مہینے سوئیڈن کے شہر مالمو میں بھی قرآن مجید نذر آتش کیا گیا جس کے خلاف بڑے مظاہرے بھی ہوئے۔/

3930905

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: