IQNA

6:50 - November 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3508527
تہران(ایکنا) ادارہ ثقافت کے سربراہ نے فئوفان کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

تاتارستان کے اسقف کی وفات پر ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ ابوذر ابراهیمی‌ ترکمان کے بیان میں کہا گیا ہے:

 

«عالیجناب پٹریک کریل

 

اسقف اعظم ماسکو - روس

 

 سلام و احترام کے ساتھ ؛

 

افسوس کے ساتھ کہ قازان اور تاتارستان کے اسقف فئوفان کی وفات کی خبر ملی. آپکو اور انکے چاہنے والے اور روس کے آرتھوڈکس مسیحیوں کو تسلیت پیش کرتا ہوں، خداوند متعال سے انکی مغفرت اور تمام کلیسا رھنماوں کی خوشی کی دعا کرتا ہوں۔

 

بندہ اس بات پر گواہ ہوں کہ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کوششں کی، امید ہے کہ کوویڈ ۱۹ سے مقابلے میں مصروف آرتھوڈکس کلیسا کے دیگر رھنما اور علما انکی کاوش کو جاری رکھیں گے۔

 

اس اہم مسیحی شخصیت کے انتقال پر ایک بار پھر تسلیت عرض کرتا ہوں اور انکے آرام اور سکون کے لیے خدا سے دعا گوں ہوں.»

3936709

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: