IQNA

7:36 - November 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3508549
تہران(ایکنا) فلسطین کے حامی ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر ڈیگو میراڈونا گذشتہ روز ساٹھ سال کی عمر میں انتقال کرگیے۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر ڈیاگومیراڈونا نے دو سال قبل روس میں ورلڈ کپ میچز کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ۔

 

محمود عباس نے انگریزی زبان میں ڈیاگومیرا ڈّونا سے کہا کہ تم بہترین ہو، میراڈونا نے اس دوران اپنے دل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسپنش زبان میں کہا: «میرا دل فلسطینی ہے».

 

انہوں نے بارہا فلسطین کی حمایت کی اور کبھی موقف نہیں بدلا،  انکا کہنا تھا کہ میں مسئله فلسطین کے بارے میں واضح طور پر انکا حامی ہو اور کسی کی ناراضگی کو اہمیت نہیں دیتا، میں فلسطینی عوام کی اپنے دو سال نواسے کی طرح حمایت کرتا ہوں۔

میراڈونا؛ حمایت فلسطین کا ہیرو + فلم

ارجنٹائن اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا: مسئله فلسطین کی حمایت کرتا ہوں کیونکہ میں نا انصافی سے مقابلے کی فضاء میں پروان چڑھا ہوں، انکے اس جملے کو عالمی میڈیا اور اسرائیلی میڈیا نے بھی کوریج دیا تھا۔

 

میرا ڈونا سال ۲۰۱۵ میں فرنچ حملے کی بھی مذمت کی تھی اور اس پر  اسرائیل نے ناراضگی کا اظھار کیا تھا۔

 

انہوں نے ایک بیان میں فرانس، شام، لبنان اور فلسطینی شہداء کے حوالے سے دکھ کا اظھار کیا تھا۔/

3937570

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: