پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے مچھ میں شیعہ کانکنوں کے وحشیانہ قتل عام کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں اور ان مظاہروں کی وجہ سے کراچی ائیرپورٹ کی پروازیں متاثر ہورہی ہیں۔
شهر «کراچی» میں مختلف جگہون دھرنوں کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔
ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر مختلف پروازیں کینسل یا تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں۔
عمران خان نے اگرچہ وعدہ کیا ہے کہ عوام کی حفاظت کا سخت انتظام ہوگا تاہم مظاہرین نے انکے آنے تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شیعہ تنظیموں اور پارٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ دھرنا مطالبات کی منظوری کے بغیر کسی صورت دھرنا ختم نہیں ہوگا۔
شیعہ رھنماوں کے مطابق قاتلوں کی گرفتاری اور سزا کو حتمی بنایا جائے تاکہ آیندہ ایسے واقعات کا تکرار نہ ہو۔
علامه ناصر عباس جعفری نے تکفیری دہشت گردوں سے سخت انداز میں نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ امن کے دشمنوں سے سخت انداز میں نمٹا جائے گا۔/