حماس نے قبة الصخره کی تخریب پر خبردار کردیا

IQNA

حماس نے قبة الصخره کی تخریب پر خبردار کردیا

8:26 - January 12, 2021
خبر کا کوڈ: 3508758
تہران(ایکنا) فلسطین جہادی تنظیم (حماس) نے مسجد قبة الصخره کی تخریب پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے میں آگ لگ جائے گی۔

فلسطین جہادی تنظیم (حماس) کے پیغام میں کہا گیا ہے: مسجد الاقصی تمام ہال اور عمارتوں بالخصوص مسجد قبة الصخره کے مسلمانوں کی مسجد ہے اور اس کی تخریب کسی صورت برداشت نہیں۔

 
حماس نے خبردار کیا کہ زائیونصٹ رژیم مسجد الاقصی کے خلاف سازش کررہی ہے اور اسی حوالے سے ممکنہ طور پر وہ مسجد قبه الصخره کو مسمار کرکے ہیکل تعمیر کرنا چاہتا ہے لیکن اس سے امت اسلامی کا بڑا نقصان ہوگا۔

 
انہوں نے کہا کہ اس طرح سے مقدس مسجد کی اسلامی شناخت کو نقصان پہنچے گا اور علاقے میں جنگ کی نئی آگ بھڑک سکتی ہے۔
 
حماس نے کہا کہ مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ۔

تحریک نے امت اسلامی سے درخواست کی ہے کہ وہ مسجد کے دفاع کے لیے اقدام کریں۔

قدس کے مفتی  شیخ محمد احمد حسین نے بھی خبردار کیا تھا کہ زائیونسٹ رژیم مسجد الاقصی میں ہیکل تعمیر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا:  تل ابیب مسجد الاقصی کی تخریب کرکے اس کی اسلامی شناخت مٹانے کے درپے ہے./

3946943

نظرات بینندگان
captcha