
اماراتی نیوز ویب «البیان» نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یمن و سعودی کے اہم دہشت گردہ سربراہ خالد باطرفی کو گرفتار اور انکے معاون «سعد عاطف العولقی» کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے رھنما خالد باطرفی کو ایک آپریشن میں جو اکتوبر میں کیا گیا تھا یمنی شہر«الغیضه» میں گرفتار اور انکے ڈپٹی سعد عاطف العولقی کو کارروائی کے دوران المهره میں ہلاک کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باطرفی جسکو «ابو مقداد الکندی» کے نام سے جانا جاتا ہے قید میں بسر کررہا ہے۔
نیوز چینل «سیایناین» کے مطابق پہلی بار ہے کہ باطرفی کی گرفتاری کی تصدیق اقوام متحدہ کا ادارہ کررہا ہے تاہم ادارے نے گرفتاری کی مزید تفصلات بتانے سے گریز کیا ہے۔
خالد باطرفی سال ۲۰۲۰ کے آغاز میں القاعدہ کے رھنما «قاسم الریمی» کی ہلاکت کے بعد یمن و سعودی القاعدہ کے رھنما منتخب ہوئے تھے۔/