امریکا پابندیاں مکمل ختم کرے تو ایران معاہدے پر عمل کرے گا- رھبر معظم

IQNA

امریکا پابندیاں مکمل ختم کرے تو ایران معاہدے پر عمل کرے گا- رھبر معظم

8:09 - February 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3508873
تہران(ایکنا) ایرانی فضائیہ کے سربراہ ، بعض کمانڈروں اور اہلکاروں سے خطاب میں کہا کہ ایران اپنے ایٹمی وعدوں پر اس وقت واپس آئے گا جبکہ امریکہ کی جانب سے تمام پابندیاں، زبانی اور تحریری نہیں بلکہ عملی طور پر ختم ہوجائیں گی۔

امام خمینی (رح) سے فضائیہ کے جوانوں کی بیعت کے تاریخ ساز دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران اپنے ایٹمی وعدوں پر اس وقت واپس آئے گا جبکہ امریکہ کی جانب سے تمام پابندیاں، زبانی اور تحریری نہیں بلکہ عملی طور پر ختم ہوجائیں گی۔

 

انقلاب اسلامی ایرانی عوام کی بھر پور حمات کے ساتھ اپنے اعلی اہداف کی سمت سرعت، پیشرفت  اور کامیابی کے ساتھ گامزن ہے ۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ میں صدارتی انتخابات کےدوران رونما ہونےوالے بھیانک واقعات اور ٹرمپ کے زوال  کو امریکہ کا بھیانک اور خفیہ چہرہ قراردیا اور مشترکہ ایٹمی معاہدےکے بارے میں امریکی اور یورپی حکام کےبیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: اگر وہ چاہتے ہیں کہ ایران دوبارہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرے توامریکہ کو پہلے تمام پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے اگر ہم امریکی پابندیوں کےخاتمہ سےمطمئن ہوگئے تو ہم اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل شروع  کردیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہم امریکی پابندیوں کےخاتمہ کو کاغذی شکل میں نہیں بلکہ عملی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں  اگر ایرانی حکام امریکہ کی پابندیوں کے خاتمہ سے مطمئن ہوگئے تو ایران بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دوبارہ عمل شروع کردےگا۔

آپ نے ایٹمی معاہدے اور پابندیوں کے بارے میں یورپی اور امریکی حکام کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ اور یورپ والوں کو شرائط لگانے کا حق حاصل نہیں کیونکہ انہوں نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ ایران ہے جسے اس بارے میں کوئی شرائط لگانے کا حق حاصل ہے اور جو ایٹمی معاہدے کی پابندی کرتا رہا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ میں رونما ہونے والے واقعات اور ٹرمپ کے زوال کو امریکہ کی طاقت اور سماجی و سیاسی انتظام کی پستی اور زوال کی نشانی قرار دیا۔

3952520

نظرات بینندگان
captcha