مصر؛ حفظ قرآن کے مقابلوں کا اعلان

IQNA

مصر؛ حفظ قرآن کے مقابلوں کا اعلان

8:16 - February 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3508875
تہران(ایکنا) وزارت اوقاف مصر کے مطابق حفظ مقابلے اگلے مہینے کو صوبہ سینا میں منعقد ہوں گے۔

وزارت اوقاف مصر کے مطابق اگلے ۱۰ روز میں جوبی سینا میں حفظ مقابلوں کے ابتدائی مرحلے کا آغاز ہوگا. رپورٹ کے مطابق سلیکشن مرحملہ ۲۱ فروری سے شروع ہوگا جس کا نتیجہ ۲۴ فروری کو سنایا جائے گا۔

 

اگلے مرحلے کا آغاز یکم مارچ ۲۰۲۱ سے شروع ہوگا جو آٹھ مارچ تک جاری رہے گا. وزارت اوقاف کے مرکزی آفس سے نتائج کا اعلان ہوگا جبکہ کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم ہوں گے۔

 

مقابلوں میں حفظ کل قرآن ہمراہ معانی، حفظ ایک چوتھائی قرآن مجید ہمراہ تفسیر تیسواں پارہ، تواشیح خوانی،

حفظ چالیس حدیث رسول اکرم (ص) ہمراہ مفاہیم کتاب «الفهم المقاصدی للسنة النبویة» شامل ہیں۔

3952650

نظرات بینندگان
captcha