خوف ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ بوسنیا جیسا سلوک ہوگا: وزیراعظم آزاد کشمیر

IQNA

8:10 - February 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3508884

خوف ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ بوسنیا جیسا سلوک ہوگا: وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد: وزیراعظم کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ خوف ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ بوسنیا جیسا سلوک ہو گا۔

خوف ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ بوسنیا جیسا سلوک ہوگا: وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں ہر کوئی کہتا ہے ہماری زندگی تک کوئی کشمیر کو نقصان نہیں پہنچاسکتا لیکن  بھارت نے ایسا نقصان پہنچایاہے جس سے نمٹنے کےلیے ہمیں محنت کرنا ہو گی۔

راجا فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں گیا  تو شکلیں دیکھ کر حیران ہوا، جسے دیکھو وہ مرکزی رہنما بنا ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک میں سیاسی کارکن کوئی نہیں، سب لیڈر بنے ہوئے ہیں۔

244417

نظرات بینندگان
captcha