IQNA

9:00 - April 05, 2021
خبر کا کوڈ: 3509097
تہران(ایکنا) زائیونسٹ اخبار نے لکھا ہے کہ اردن میں بغاوت کی حمایت کی وجہ سے اردن کا ان پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔

زائیونسٹ اخبار یدیعوت احرونوت  «ملک عبدالله کو کسی پر اعتماد نہیں اور اماراتی شیخ و نتانیاهو بغاوت سے باخبر تھے»، کے عنوان سے لکھتا ہے: عبدالله اب کسی پر اعتماد نہیں کرسکتے نہ اسرائیلی وزیراعظم پر اور نہ ہی عرب ہمسایوں پر، وہ سلطنت کے اندر اپنے دیگر بھائیوں سے بھی بد ظن ہے اور ان میں بعض گرفتار ہوچکے ہیں بعض نظر بند ہے اور ان سے حساب چکایا جارہا ہے۔ 
 
اب واضح ہوچکا ہے کہ نتن یاہو شاہ عبداللہ کی پریشانیوں سے آگاہ تھے اور ابوظبی کے بادشاہ بھی بغاوت میں معاون رہا ہے۔
 
اردن نتین یاہو سے بدگمان ہے کیونکہ وہ عبدالله کے شر سے آزاد ہونا چاہتے تھے اور شاید شاہی خاندان کے کسی فرد کو برسرکار لانے کی خواہش مند تھے البتہ انہوں نے خلیج فارس کے بعض حکمرانوں سے اس کا زکر تھا۔
 
زائیونسٹ روزنامه لکھتا ہے: ملک عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ وہ قدرت سے دست بردار نہیں ہوگا، وہ شام سے تعاون کرنا چاہتا ہے ، اب اردن کسی پر اعتماد نہیں کرسکتا اور اب ہم ایک بحران سے دوچار ہوچکے ہیں۔/
 
3962478

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: