پنجاب اسمبلی: فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف مذمتی قرارداد منظور

IQNA

پنجاب اسمبلی: فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف مذمتی قرارداد منظور

9:59 - May 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3509333
پنجاب اسمبلی نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے مذمتی قرار داد رولز آف پروسیجر صوبائی اسمبلی معطل کر کے ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی اور مذمتی قرار داد خودایوان میں پڑھ کر سنائی۔

 

 پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف غم وغصے کا اظہارکیا، اس موقع پرحکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک پیج پر نظرآئے۔

 

ایوان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی  اور ایوان نے وفاقی حکومت سےسفارش کی کہ مسئلہ فلسطین کو  اقوام متحدہ اوراو آئی سی سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کےسامنے اٹھایاجائے۔

253981

 

نظرات بینندگان
captcha