مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پالیمنٹ امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج

IQNA

15:51 - June 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3509466
مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پالیمنٹ امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے، بند کرائے گئے دکانوں کو دوبارہ کھلوانے کیلئے لیبر ڈپٹی کمشنر پر دباو بنانے کی پاداش میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پالیمنٹ امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج

روزنامہ سہارا کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے، بند کرائے گئے دکانوں کو دوبارہ کھلوانے کیلئے لیبر ڈپٹی کمشنر پر دباو بنانے کی پاداش میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کچھ دکانیں گذشتہ ماہ بند کردی گئیں تھی۔
امتیاز جلیل منگل کے روز کچھ دکانداروں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لیبر شیلندر پال کے دفتر گئے اور ان پر بند دکانوں کو کھولنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔
اورنگ آباد پولیس نے پال کی شکایت پر جلیل سمیت 24 افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔
دریں اثنا منگل کے روز سے کورونا پابندیوں میں نرمی دی گئی کیونکہ شہر میں کووڈ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha