
گلوبل نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے سنیچر کو خوست کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے طالبان کے مقابلے میں عوامی استقامت پر زور دیا ہے۔
اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو لبنان، عراق اور شام کی قوموں کی طرح متحد ہو جانا چاہئے اور ان سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ اشرف غنی نے افغان حکومت کے شکست سے دوچار ہوجانے سے متعلق رپورٹوں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ خبریں افواہ ہیں لیکن اگر افغان عوام استقامت کا مظاہرہ نہ کریں گے تو جنگ کا سلسلہ آئندہ نسلوں تک پہنچ جائے گا۔
افغانستان کے صدر نے ایک بار پھر طالبان سے مذاکرات کی میز پر آنے کی اپیل کی اور کہا کہ اغیار کے حکم پر ملک کو برباد نہ کریں ۔