افغان امن کانفرنس 18-19جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی، دفتر خارجہ

IQNA

افغان امن کانفرنس 18-19جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی، دفتر خارجہ

8:52 - July 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3509811
بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے، پاکستان نے بھارت کی دہشت گردوں کی مالی معاونت کا معاملہ اٹھایا ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے،  پاکستان نے بھارت کی دہشت گردوں کی مالی معاونت کا معاملہ اٹھایا ہے ۔

 دفترخارجہ نے مطالبہ کیاہے کہ بھارت لاہور حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو گرفتار کرے۔

دفترخارجہ نے کہاہےکہ چینی ملازمین کے بس کو پیش آنے والے حادثے کی جامع تحقیقات کی جارہی ہیں، بس حادثے کو دہشت گردی کے زاویے سے بھی دیکھا جا رہا ہے،چینی حکام سے رابطے میں ہیں،  کسی پہلو  کو نظرانداز نہیں کرسکتے ۔

 ترجمان نے  مزید بتایا کہ افغان امن کانفرنس 18-19جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی اس حوالے سے کئی افغان قائدین کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم افغان مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیتے ہیں، افغان عوام نے خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، افغان مسئلے کے حل سے افغان مہاجرین کی واپسی کی راہ ہموار ہونی چاہیے، ہم مزید افغان مہاجرین لینے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی طرف سے ویکسینیشن سر ٹیفیکیٹ کی تصدیق کی شرط رکھی گئی ہے، پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانہ تصدیق کی سہولت فراہم کرے گا۔

 

258966

 

نظرات بینندگان
captcha