
اگر آپ چاہتے تھے کہ زیارت یا دعا عرفہ روضہ امام حسین(ع) میں پڑھے تاہم آپ مجبوری کی وجہ سے جانہیں سکتے تو اس کا انتظام روضہ امام کی جانب سے کیا گیا ہے۔
پروگرام کے مطابق جو افراد دعا عرفہ کربلا میں پڑھنے کے خواہشمند تھے وہ افراد رجسٹریشن کروائیں تاکہ انکی نیت سے اور انکی نیابت میں دیگر زائرین دعا عرفہ پڑھیں۔
روضہ امام حسین(ع) کے میڈیا انچارح ولاء الصفار کا اس بارے میں کہنا تھا کہ آستانے کی سائٹ اور
«نایب الزیاره» کے مینو میں جاکر نام لکھوا سکتے ہیں۔
الصفار کا کہنا تھا: اس سال کروڑوں عاشقان اهل بیت(ع) کورونا کی وجہ سے کربلا میں عرفہ کی دعا سے محروم ہیں تاہم اس سسٹم سے وہ ثواب میں شریک ہوسکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ رجسٹریشن منگل ایک بجے تک ممکن ہے اور اس وقت تک خواہشمند اپنے پیاروں کے نام لکھوا سکتے ہیں۔
آستانے کے میڈیا انچارج کا کہنا تھا کہ ہر شخص اپنے یا اپنے عزیز کا نام درج کرواسکتے ہیں۔/