حزبالله لبنان وفد نے صیدا کے رہنما شیخ زید ضاهر کی سرپرستی میں علما کونسل کے سربراہ شیخ قاضی حنینه،
سے انکے دفتر جو مشرقی صیدا میں عبرا میں واقع ہے ملاقات کی اور انہیں کونسل کے سربراہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔
اس ملاقات میں صیدا شہر کے اہم نمایندے شریک تھے جہاں ملاقات میں لبنان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دیگر امور کے علاوہ کورونا بحران میں حزب اللہ کی کاوشوں کو بھی شیخ حنینہ نے سراہا.
ملاقات میں دونوں طرف نے بیت المقدس میں مجاہدین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور غزہ و فلسطین کے عوام کی استقامت کو سراہا گیا جنکی قربانیوں سے آج دیگر علاقوں کے مسلمانوں میں ایک نیا ولولہ اور جذبہ پیدا ہوا ہے۔/