اکیڈمیوں کے درمیان حسن قرآت کا مقابلہ

IQNA

اکیڈمیوں کے درمیان حسن قرآت کا مقابلہ

7:54 - July 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3509899
تہران(ایکنا) مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کے تعاون سے مقابلہ حسن قرآت کا آج رات منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق جشن غدیر کی مناسبت سے کوئٹہ میں قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کے تعاون سے آل کوئٹہ مقابلہ حسن قرآت منعقد کیا گیا ہے جس کا سلیکشن مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور منتخب قرآء کے درمیان مقابلہ آج رات ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے ناصر آباد حسینی امام بارگاہ میں منعقد ہوگا۔

 

قابل ذکر ہے کہ جیتنے والے قرآء کے لیے  اختتامی اور تقسیم انعامات کی تقریب اتوار یکم اگست کو شام بجے میجر نادر آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جسمیں کامیاب طلبا کو انعامات اور تحایف دیے جائیں گے۔

 

اکیڈمیوں کے درمیان حسن قرآت کا مقابلہ

جیتنے والے قرآء کے لیے ہزاروں روپے نعقد انعامات اعلان کیے گیے ہیں اور منتظمین کے مطابق مقابلے کا مقصد جوان قرآء کی حوصلہ افزائی اور معاشرے میں قرآنی تعلیمات کی ترویج ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha