سارایوو؛ شہداء کربلا کی یاد میں سقا خانہ کی موجودگی + تصاویر

IQNA

سارایوو؛ شہداء کربلا کی یاد میں سقا خانہ کی موجودگی + تصاویر

9:43 - August 31, 2021
خبر کا کوڈ: 3510136
تہران(ایکنا) بالکان میں موجود ایک سقاخانے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ شہداء کربلا کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق ساراایوو کے قدیم علاقے «باشچارشیا» کے مرکز میں ایک سقا خانہ بنام

«سبیل» واقع ہے جو پندرہویں صدی کی یادگار قرارشمار کیا جاتا ہے۔

اس سقاء خانے کو محبان اهل بیت(ع) اور دیگر درویشوں نے عثمانی دور میں لب تشنہ  امام حسین(ع) اور انکے اصحاب کی یاد میں تعمیر کیا تھا۔

 

سیاح اولیا چلبی اپنے سفرنامے میں لکھتا ہے کہ سارایوو میں تین سو سقاخانے موجود تھے جن پر لکھا تھا کہ

پانی پینے کے بعد امام حسین(ع) پر درود اور انکے قاتلوں پر لعنت کی جائے۔

 

کیمونزم کی کامیابی کے بعد اکثر سقاخانوں کو مسمار کیا گیا اور اس وقت سارایوو میں دو سبیل یا سقاخانے موجود ہیں۔

 

سبیل کے نام کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ «سبیل» کا نام «ابن السبیل» سے لیا گیا ہے یعنی جو لوگ راستے میں رہ جاتے ہیں انکی مدد اور ماضی میں کربلا کے مسافروں سے منسوب خیال کیا جاتا ہے، اور دوسرا عنوان یہ دیا جاتا ہے کہ سبیل ایک اصطلاحی نام ہے جس کا مطلب یہ لیا جاتا ہے کہ خدا کی راہ میں پانی دینا اور اب بھی ایران کے بعض علاقوں جیسے سواد کوہ میں سبیل کے پانی کو  حضرت عباس(ع) کی نیت سے دیا جاتا ہے اور خاص انداز میں مشکیزہ کو کاندھوں پر ڈالا جاتا ہے۔

 

زیر نظر تصاویر میں سقاخانے کو دیکھا جاسکتا ہے جس پر عثمانی زبان میں لکھا گیا ہے : «بسم الله. شفاعت سلطان الانبیا محمد المصطفی آمان آل عباه، آه من العشق و حالاته، احرق قلبی بحرارته و سقیهم ربهم شرابا طهورا ایچ عین جانفزا پیدر پی».

.

 
 
مریم رضاییان

 

3993931

نظرات بینندگان
captcha