
ادارہ عفو بین الملل نے بیس سالہ جنگ میں کشت و خون اور حالیہ کابل واقعات میں قتل و غارت پر امریکہ سے جواب طلب کیا ہے، دوسری جانب کہا جاتا ہے کہ طالبان نے ملا عبدالغنی برادر کو وزیر خارجه اور ملا یعقوب آخوند (زاده) جو ملا عمر کا بیٹا ہے انکو وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔
زرایع کا کہنا ہے خلیفه حقانی ایک اور اعلی طالبان رہنما جلال الدین حقانی کے بیٹے کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔
افغان طالبان کے مطابق ایک دو ہفتے میں کابینہ کی تشکیل مکمل کی جائے گی۔
طالبان ترجمان سهیل شاهین کے مطابق طالبان جلد کابینہ کا اعلان کرے گا۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاه محمود قریشی نے بھی کہا تھا کہ جلد افغان کابینہ مکمل کرلیا جائے گا۔
کابل ائیرپورٹ سے طالبان کا تہنیتی پیغام
ذبیحالله مجاهد نے کابل سے امریکی انخلا کے بعد کہا: افغانستان کو مبارک، سب کو مبارک اور یہ پسپاِئی سب کے لیے درس ہونا چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ کابل ائیرپورٹ کو تمام پروازوں کے لیے جلد دوبارہ فعال کیا جائے گا اور اس حوالے سے کمیٹی قایم کردی گیی ہے۔

عفو بین الملل نے امریکہ سے جواب طلب کرلیا
ادارہ عفو بینالملل نے ڈرون حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت پر امریکہ سے جواب طلب کرلیا ہے جس کے بارے میں امریکہ نے دعوی کیا تھا کہ اس میں داعش دہشت گرد ہلاک کیا گیا ہے۔
عفو بین الملل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پل اوبراین نے کہا ہے کہ امریکہ کو غلطی مان کر اسکی تلافی کرنی چاہیے۔
امریکی کمانڈروں کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کے بعد کافی دھماکے ہوئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہاں پر کافی دھماکہ خیز موجود تھے جس سے شاید یہ نقصان ہوا ہوگا۔
جرمنی طالبان وعدوں کے انتظار میں
هایکو ماس جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم انتظار کررہے ہیں کہ طالبان شہریوں کے پرامن انخلا پر عمل کرتے ہیں کہ نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ طالبان ایک مشترکہ حکومت قایم کرے گا کہ نہیں۔
بن سلمان کے بارے میں انکشاف
ایک سعودی ایکٹویسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عھد بن سلمان نے ۱۰ هزار افغانیوں کو جنہوں نے امریکہ سے تعاون کیا تھا انکو ملکی شہریت دینے پر آمادگی کا اظھار کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مذکورہ افراد جلد ریاض پہنچائے جائِیں گے جن کے استقبال کے لیے ہوٹلوں کو تیار کیا جارہا ہے۔
زرایع کا کہنا تھا کہ بن سلمان نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ سعودی عرب کا نام پناہ گزینوں کے لیے نہ لیا جائے جس پر امریکہ نے یقین دہانی کرایی ہے۔

طالبان پر انڈیا کے تحفظات
بھارتی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے قطر میں طالبان رہنماوں سے مذاکرات کیے ہیں، یہ طالبان حکومت کے بعد پہلا باقاعدہ مذاکرات ہے جسمیں انڈین سفیر نے افغان نمایندے سے افغانستان میں رہنے والے انڈین کی حفاظت کے حوالے سے کی ہے۔
انڈیا طالبان اور پاکستان میں قریبی تعلقات پربھی پریشان ہے کہ افغانستان سے انکے خلاف سرگرمی نہ ہو۔/