ملایشیاء میں بڑی حلال نمایش کا اہتمام

IQNA

ملایشیاء میں بڑی حلال نمایش کا اہتمام

11:51 - September 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3510187
تہران(ایکنا) حلال کی نئی مصنوعات کے حوالے سے ملایشیاء میں (MIHAS) نمایش منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز کے مطابق ملایشیاء کی بڑی اور چھوٹی کمپنیوں کی مصنوعات کے آگے بڑھنے کے کافی مواقع موجود ہیں اور اس نمایشگاہ کے اہتمام سے پوری دنیا کی مارکیٹوں کے لیے مصنوعات کی فراہمی میسر ہوگی۔

 

رپورٹ کے مطابق MIHAS، حلال مصنوعات کی سب سے بڑی نمایش ہے جس میں بارہ اراکین حلال مصنوعات کے ساتھ شریک ہوں گے۔

 

اس نمایش میں تعلیمی، ادویات، سروسز، ڈریسز اور مالی و کاسمیٹکس کے حوالے سے مصنوعات شامل ہیں۔

 

اس نمایش میں ۵۴۹ چھوٹی اور بڑی کمپنیاں دنیا کے  ۴۰ ممالک سے شریک ہوں گی اور نمایش ۳۱ دسمبر تک جاری رہے گی۔

 

اس نمایش میں آن لاین طریقے سے بھی رابطے اور خریداری کی سہولت موجود ہوگی۔

 

 ۱۰-۱۲ ستمبر کو ملایشیاء کی حلال مصنوعات کی مختلف صنعتیں اپنی مصنوعات کی نمایش کریں گی جسمیں حلال تجارت اور خواتین کے کردار کو نمایاں پیش کرنے کی کاوش ہوگی۔

 

سال ۲۰۲۰ میں دنیا کی کل آبادی کا ۹۔۲۴ فیصد مسلمانوں پر مشتمل تھی اور جنوبی کوریا کے حلال کمیشن کے مطابق اس حوالے سے ۷۶۔۳ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔/

3995643

 

نظرات بینندگان
captcha